چین ،کنگہائی میں مٹی کاتودہ گرنے سے 17افراد ہلاک ،8زخمی

چین ،کنگہائی میں مٹی کاتودہ گرنے سے 17افراد ہلاک ،8زخمی

زیننگ (آئی این پی)چین کے شمال مغربی صوبے کے کنگہائی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 17افراد ہلاک ہو گئے۔

چینی صوبے زی جیانگ میں 148افراد ڈینگی کا شکار

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ تبت کے خود مختار علاقے کنگہائی میں مقامی وقت کے مطابق صبح 4:30بجے پیش آیا ، مٹی کے تودے کا حجم 6لاکھ کیوبک میٹر تھاجو ایک چٹان کی صورت میں گاؤں کے اوپر آ گرا ،5000میٹر کے علاقے میں اس نے تباہی مچائی جس کے باعث 17افراد ہلاک اور 8زخمی ہو گئے جبکہ 18افراد ابھی تک لاپتہ ہیں ۔یہی نہیں تودہ گرنے سے 34گھر متاثرہوئے ۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی جبکہ پولیس ،فائرفائٹرز اور میڈیکل سٹاف سمیت 2000اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔امدادی اہلکاروں کو 90 ایمرجنسی گاڑیوں ،20لائیو ڈی ٹیکٹر ، کھدائی کرنیوالی 17مشینیں اور 8ڈرونز کی امداد بھی حاصل ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...