راحیل شریف نے کہا تھا کہ آپریشن ضرب عضب چھ سے آٹھ ہفتوں میں ختم ہو جائے گا لیکن وہ چلے گئے آپریشن پیچھے رہ گیا :میجر ریٹائرڈ عامر

راحیل شریف نے کہا تھا کہ آپریشن ضرب عضب چھ سے آٹھ ہفتوں میں ختم ہو جائے گا ...
راحیل شریف نے کہا تھا کہ آپریشن ضرب عضب چھ سے آٹھ ہفتوں میں ختم ہو جائے گا لیکن وہ چلے گئے آپریشن پیچھے رہ گیا :میجر ریٹائرڈ عامر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق افسر میجر ریٹائر ڈ عامر نے کہاہے کہ آپ لوگوں کو بتایا گیا تھا کہ آپریشن ضرب عضب چھ سے آٹھ ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا لیکن راحیل شریف چلے گئے اور آپریشن پیچھے رہ گیا ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے میجر ریٹائر ڈ عامر کا کہناتھا کہ پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل کیانی نے سوات میں آپریشن کیا ،یہ آپریشن پوری ریاست میں تھا اور بہت مشکل تھا کیونکہ وہاں پر اونچے پہاڑ اور گھنا جنگل تھا لیکن آپریشن تین مہینے میں مکمل کیا گیا اور ان کے تیس لاکھ آئی ڈی پیز بھی تین مہینے بعد اپنے اپنے گھروں میں بحفاظت پہنچ گئے تاہم دوسری جانب جنرل راحیل شریف کے آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے آپ لوگوں کو بتایا گیا تھا کہ یہ چھ سے آٹھ ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا لیکن راحیل شریف چلے گئے اور آپریشن پیچھے رہ گیا ،وہ چلے گئے لیکن ان کے آئی ڈی پیز واپس نہیں گئے ،میں نہیں سمجھتا کہ راحیل شریف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے ہموار حالات چھوڑ کر گئے ہیں ۔

مزید :

قومی -