شہباز شریف کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں ملا،نوٹس آیا تو جواب بھی دیا جائے گا:اعتزا زاحسن

شہباز شریف کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں ملا،نوٹس آیا تو جواب بھی دیا جائے ...
شہباز شریف کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں ملا،نوٹس آیا تو جواب بھی دیا جائے گا:اعتزا زاحسن

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹراعتزا زاحسن کا کہنا ہے کہ ان کو ابھی تک شہباز شریف کی جانب سے کوئی بھی لیگل نوٹس نہیں ملا ،اگر ان کی طرف سے کوئی نوٹس آیا تواس کو جواب دیا جائے گا۔

’’جنرل قمر جاوید باجوہ نے چند روز قبل مجھے بلا کر پوچھا کہ۔۔۔‘‘ آئی ایس آئی کے ریٹائرڈ افسر میجر عامر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹر اعتزا زاحسن کا کہنا ہے کہ شہباز شریف تو ہر وقت غصے میں رہتے ہیں ،اگران کی طرف سے کوئی نوٹس آتا ہے تو اس کا جواب دیا جائے گا۔اعتزا زاحسن نے کہا کہ شہباز شریف خود کو پانامہ کیس سے الگ سمجھتے ہیں ،انہوں نے اس کیس میں کوئی بھی بیان نہیں دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کا خیال ہے کہ پانامہ کیس میں ان کے بھائی ،بھتیجے اور بھتیجی کا ہے ان کا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

واضح رہے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ملتان میٹرو بس منصوبے میں مبینہ کرپشن کی الزامات کے دفاع میں آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اے آروائی نیوز اور اعتزا زاحسن کو الزامات لگانے پر لیگل نوٹس بھجوائے گے۔

مزید : اسلام آباد