پاکستانی شہریوں کو اب دوحہ ائرپورٹ پر قطر کا ویزہ دیا جائے گا

پاکستانی شہریوں کو اب دوحہ ائرپورٹ پر قطر کا ویزہ دیا جائے گا
پاکستانی شہریوں کو اب دوحہ ائرپورٹ پر قطر کا ویزہ دیا جائے گا

  

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن) قطری حکومت نے پاکستانی شہریوں کے ویزے میں نرمی کرتے ہوئے انہیں دوحہ پہنچنے پر ائر پورٹ پر ہی ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستانی شہریوں کے ویزے میں نرمی کا اعلان قطر ایئرویز کی ویب  سائٹ پر  کیا گیاہے۔

پنجاب حکومت نے تمام افسران کو اراکین اسمبلی کے فون اٹینڈ کرنے کے احکامات دے دئیے، مراسلہ جاری

تفصیلات کے مطابق قطر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے شہریوں کو قطر آمد پر بھی ویزا مل سکے گا جسے ’ویزا آن ارائیول‘ کہا جاتا ہے۔ پالیسی کے مطابق پاکستانی شہری ”آن ارائیول ویزا“ حاصل کرنے کے بعد 30 دن تک قطر میں قیام کر سکیں گے۔ تاہم بعد ازاں اس ویزہ کی معیاد مزید 30 روز بڑھانے کی درخواست کی جا سکتی ہے۔چند روز قبل قطر نے 80 ممالک کے لیے ویزا فری اسکیم متعارف کرائی تھی۔قطر ائیرویز کی ویب سائٹ پر درج معلومات کے مطابق پاکستانی شہریوں کو ویزا حاصل کرنے کے لیے قطر میں اپنا پاسپورٹ دکھانا ہوگا جس کے ختم ہونے کی کم از کم معیاد چھ ماہ یا اس سے زائد ہونی چاہیے جب کہ ساتھ ہی انہیں ریٹرن ٹکٹ بھی دکھانا ہو گا۔

مزید : عرب دنیا /اہم خبریں