سی ٹی ڈی کی لاہور میں کارروائی، 2دہشتگرد گرفتار،بارودی مواد برآمد

سی ٹی ڈی کی لاہور میں کارروائی، 2دہشتگرد گرفتار،بارودی مواد برآمد
سی ٹی ڈی کی لاہور میں کارروائی، 2دہشتگرد گرفتار،بارودی مواد برآمد

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سی ٹی ڈی نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے2دہشتگردوں کوگرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کرلیا۔

چین ،کنگہائی میں مٹی کاتودہ گرنے سے 17افراد ہلاک ،8زخمی

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے راوی روڈ پر کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)نے متعلقہ پولیس کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مارکارروائی کے دوران 2دہشتگردوں کو دھر لیا جن کے قبضے سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات میں گرفتارملزمان نے انکشاف کیاکہ وہ شہر میں حساس تنصیبات اور افسران کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ بعد ازاں پولیس نے زیر حراست دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مزید : لاہور