کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں تیز ہوا کے ساتھ شدید بارش ،بجلی غائب اور شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ،کئی پروازیں تعطل کا شکار

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں تیز ہوا کے ساتھ شدید بارش ،بجلی غائب اور ...
کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں تیز ہوا کے ساتھ شدید بارش ،بجلی غائب اور شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ،کئی پروازیں تعطل کا شکار

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے  مختلف علاقوں میں  تیز ہواؤں کے ساتھ  شدید بارش کا سلسلہ جاری  ہے ، سڑکیں اور گلی محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے جبکہ کے الیکٹرک نے بھی کراچی کے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے اور کئی علاقوں میں بجلی بھی غائب ہو گئی ہے،جبکہ ائیر پورٹ پر پروازیں بھی تعطل کا شکار ہو گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقوں قائد آباد، لانڈھی، سپر ہائی وے ، ملیر، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی ، ائیر پورٹ، گلشن اقبال، محمود آباد  اور اطراف کے علاقوں میں شدید  بارش جاری ہے ، موسم کی خرابی کے باعث کراچی اور  اسلام آباد کی پروازیں بھی تعطل کا شکار ہیں جبکہ بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے اور کئی علاقوں میں فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں ،شدید بارشوں سے  نظام زندگی بری طرح  متاثر ہو کر رہ گیا ہے، گلی ، محلوں میں پانی کے انبار لگ چکے ہیں، جس سے آمدورفت بھی متاثر اور  لوگ اپنے گھروں تک محددو ہو کر رہ گئے ہیں۔دوسری طرف محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال سے آنے والا تیز ہواؤں کا سلسلہ شہر میں داخل ہو چکا ہے  جبکہ کراچی میں چلنے والی تیز ہوا 60 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے ۔کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع ٹنڈو آدم ،سجاول ،پنڈ عیدن ،ٹھٹھہ سمیت کئی شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ تیز ہواؤں سے کئی چھتیں اور درخت بھی جڑوں سے اکھڑ چکے ہیں ۔دوسری طرف فشر فوک فورم نے دعویٰ کیا ہے کہ کھلے سمندر میں طوفانی بارش اور ہوا انتہائی نقصان دہ ہے کیونکہ 100 سے زائد ماہی گیر کھلے سمندر میں موجود ہیں ۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...