اقوام متحدہ امن مشنوں کی موثر تعیناتی ، ہم آہنگ کارروائیاں یقینی بنانے کی ضرورت ہے :ملیحہ لودھی
نیویارک(صباح نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنوں کی موثر تعیناتی اور ان کی زمینی حقائق سے ہم آہنگ کارروائیاں یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھاکہ دنیا کے شورش زدہ علاقوں میں امن واستحکام برقرار رکھنے کے اہداف پورے کرنے کے لئے امن مشنوں کی تعیناتیاں بھرپور وسائل کے ساتھ ہونی چاہئیں جبکہ زمینی حقائق سے ہم آہنگ کارروائیاں یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
بیت لحم، بد بخت بیٹوں نے باپ کو قتل کرکے لاش گاڑی سمیت جلا دی