امریکہ نے سندھ حکومت کو 2لاکھ ڈالرز مالیت کے حفاظتی آلات فراہم کردئیے

امریکہ نے سندھ حکومت کو 2لاکھ ڈالرز مالیت کے حفاظتی آلات فراہم کردئیے

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات حکومت سندھ کو 2لاکھ ڈالرز مالیت کے حفاظتی آلات فراہم کردئیے ہیں۔ امریکی حکومت کی جانب سے فراہم کئے گئے آلات میں جدید ترین ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹس شامل ہیں۔ یہ آلات امریکی حکومت کے بین الاقوامی محکمہ برائے انسداد منشیات اور لاءانفورسمنٹ بیورو کی جانب سے دئیے گئے ہیں۔ان آلات سے سندھ بھر میں اپنے فرائض سر انجام دینے والے250کے قریب جیل افسران مستفید ہوں گے۔

پاکستانی شہریوں کو اب دوحہ ائرپورٹ پر قطر کا ویزہ دیا جائے گا

انگریزی اخبار” پاکستان ٹوڈے “ کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے فراہم کئے گئے آلات ایسے افسران جو جیلوں میں ان جگہوں پر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیتے ہیں جہاں انہیں آسانی سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے کے لئے مفید ثابت ہوں گے۔امریکی محکمہ برائے انسداد منشیات کے ڈائریکٹر ویلیم زلمان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ ہم ان افراد کو مدد فراہم کررہے ہیں جنہیں ہمیشہ نظر انداز کیا جا رہا ہے اور وہ مشکل ترین حالات میں کراچی اور پاکستان میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ برائے انسدا د منشیات اور محکمہ جیل خانہ جات حکومت سندھ2014ءسے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں ، جبکہ امریکی محکمہ 90سے زائد ممالک میں انسداد منشیات کے خاتمے کے لئے حکومتوں سے تعاون کر رہا ہے ، اس تعاون میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ تعاون اور اہلکاروں کی عملی تربیت شامل ہے۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...