’اگر کوئی چرس پیتا ہے تو اس کے چلنے کے انداز سے پتہ لگایا جاسکتا ہے کیونکہ ایسے لوگوں کی۔۔۔‘ سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ صرف دیکھ کر ہی انسان کی اصلیت معلوم کرنے کا طریقہ بتادیا

’اگر کوئی چرس پیتا ہے تو اس کے چلنے کے انداز سے پتہ لگایا جاسکتا ہے کیونکہ ...
’اگر کوئی چرس پیتا ہے تو اس کے چلنے کے انداز سے پتہ لگایا جاسکتا ہے کیونکہ ایسے لوگوں کی۔۔۔‘ سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ صرف دیکھ کر ہی انسان کی اصلیت معلوم کرنے کا طریقہ بتادیا

  

سڈنی(نیوز ڈیسک)کونوں کھدروں میں چھپ کر چرس نوشی کرنے والے سمجھتے ہیں کہ کسی کو ان کے بارے میں پتا نہیں چل سکتا، لیکن چرسیوں کا یہ خیال بالکل غلط ہے۔ سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ کسی کی چال دیکھ کر ہی پتا چل جاتا ہے کہ وہ چرس پیتا ہے یا نہیں۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ساﺅتھ آسٹریلیا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چرس پینے والوں اور اس سے پرہیز رکھنے والوں کی چال کے درمیان فرق واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ چرس پینے والے جب چلتے ہیں تو ان کے کندھے کم ہی ہلتے ہیں، ان کی کہنیاں لہراتی نظر آتی ہیں اور گھٹنوں میں تیزی ہوتی ہے، جس کی وجہ سے یہ عموماً تیز چلتے محسوس ہوتے ہیں۔۔

اس تحقیق کیلئے کل 40 افراد کے چلنے کے انداز کا مطالعہ کیا گیا۔ ان میں سے 22 چرس پینے والے اور دیگر 22 چرس سے مکمل طور پر پرہیز کرنے والے تھے۔ ان کی چال ، جسمانی توازن کا مشاہدہ کیا گیا اور کلینیکل نیورولوجیکل سکریننگ بھی کی گئی، جس کی بناءپر مذکورہ بالا نتائج اخذ کئے گئے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس