لاہور میں 17ستمبر کو شیر دھاڑے گاتو کھلاڑی اور مداری میدان سے بھاگ جائیں گے:مریم نواز

لاہور میں 17ستمبر کو شیر دھاڑے گاتو کھلاڑی اور مداری میدان سے بھاگ جائیں ...

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ 17ستمبر کو لاہور میں شیر دھاڑے گاتو کھلاڑی اور مداری میدان سے بھاگ جائیں گے،عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے سازشی عناصر کوجواب دیں۔

اقوام متحدہ امن مشنوں کی موثر تعیناتی ، ہم آہنگ کارروائیاں یقینی بنانے کی ضرورت ہے :ملیحہ لودھی

تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کا لاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام سازشی عناصر کو بتا دیں کہ نواز شریف دلوں میں بستے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 4سال سے آپکے ووٹ کو کمزور کیاجارہاہے ,اب ان کا کڑا احتساب ہو گا۔ان  کا کہنا تھا کہ لاہوروالے مداریوں اورکھلاڑیوں کوبھگائیں گے،وہ ووٹ مانگنے آئیں توبتادیں عوام سب جانتے ہیں۔مریم نواز  کا کہنا تھا کہ ملک میں موٹرویز کا جال نواز شریف نے بچھایا ،سی پیک اور ملک میں امن کا کریڈٹ بھی نواز شریف کو جاتاہے۔

امریکہ نے سندھ حکومت کو 2لاکھ ڈالرز مالیت کے حفاظتی آلات فراہم کردئیے

واضح رہے مریم نواز این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں وہ اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی علالت کے باعث انتخابی مہم میں بھر پور حصہ لے رہی ہیں۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...