بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد نے فلم ٹیوب لائٹ‘‘ اور’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کی ناکامی کی وجہ کمزور سکرپٹ کو قرار دیدیا

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد نے فلم ٹیوب لائٹ‘‘ اور’’جب ہیری میٹ ...

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان ایک بہترین سکرین رائٹر مانے جاتے ہیں جنہوں نے بالی  ووڈ کی کئی کامیاب فلموں کے سکرپٹ لکھے۔انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی دو بڑے بجٹ کی فلموں ’ٹیوب لائٹ‘ اور ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کی ناکامی کی وجوہات پر روشنی ڈالی۔

پریانکا چوپڑا کا سنجے بھنسالی کی فلم’گستاخیاں ‘ میں کام کرنے سے انکار

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سلیم خان نے ان دونوں فلموں کے باکس آفس پر ناکام ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’ٹیوب لائٹ ایک اچھی فلم تھی اور یہ باکس آفس پر اچھا بزنس کرتی اگر اس میں سلمان کی جگہ کوئی اور اداکار ہوتا، لیکن فلم میں سلمان جیسے ایکشن ہیرو کو شامل کرنا، جو ہر سین میں رو رہا ہو، یا مار کھا رہا ہو، یہ شائقین کو یقیناً پسند نہیں آئے گا جبکہ راج کپور جیسا اداکار ہر سین کرسکتا ہے۔ سلیم خان کے مطابق فلم کا کمزور سکرپٹ فلموں کی ناکامی کی وجہ ہے۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...