شمالی کوریا کا 70سال پرانا قدیم ترین جہاز جو جنگ کی صورت میں امریکہ کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہوگا کیونکہ اس میں۔۔۔

شمالی کوریا کا 70سال پرانا قدیم ترین جہاز جو جنگ کی صورت میں امریکہ کیلئے سب ...
شمالی کوریا کا 70سال پرانا قدیم ترین جہاز جو جنگ کی صورت میں امریکہ کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہوگا کیونکہ اس میں۔۔۔

  

پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) امریکہ کے ساتھ جنگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر شمالی کوریا نے اپنے ایک ایسے پرانے ہتھیار کو استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جو بظاہر بے کار اور مضحکہ خیز نظر آتا ہے، لیکن دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ کی صورت میں یہی سب سے مہلک ہتھیار ثابت ہوسکتا ہے۔ 

فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں شمالی کوریا سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں فوجیوں کو اینٹو نوو AN-2 ٹرانسپورٹ طیارے سے زمین پر کودتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ طیارہ 70 سال پرانا ہے اور شمالی کوریا نے حالیہ فوجی مشقوں میں اس قسم کے دو طیارے استعمال کئے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بظاہرتو ان طیاروں کو دیکھ کر ہنسی آتی ہے لیکن اگر شمالی کوریا نے ایٹمی حملے کیلئے انہیں ا ستعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا تو یہ ایک انتہائی خوفناک بات ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر شمالی کوریا انہیں ایٹمی بمبار طیاروں کے طور پر استعمال کرے تو کوئی بھی جدید راڈار سسٹم انہیں شناخت نہیں کرپائے گا۔

شمالی کوریا کی فوج کے پاس 200 اینٹو نیوو AN-2 طیارے موجود ہیں۔ ان طیاروں کے انتہائی لو راڈار پروفائل کی وجہ سے آج کل عام استعمال ہونے والے راڈار ان کا سراغ نہیں لگاپاتے۔ ان کی رفتار بھی بہت کم ہوتی ہے اور یہ بہت کم بلندی پر پرواز کرتے ہیں جس کی وجہ سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے انہیں نشانہ بنانا بھی انتہائی مشکل ہے۔

اس طیارے کو ابتدائی طور پر نقل و حمل کیلئے بنایا گیا تھا اور یہ باقاعدہ رن وے دستیاب نہ ہونے کی صورت میں سڑک پر بھی اترسکتا ہے۔ اس طیارے کو ٹیک آف کرنے کیلئے بھی بہت کم فاصلہ درکار ہوتا ہے اور اس کی سب سے انوکھی خوبی یہ ہے کہ آگے کی جانب پرواز کرنے کے علاوہ یہ پیچھے کی جانب بھی اسی رفتار سے اُڑسکتا ہے۔

ایوی ایشن ماہر برنی لائٹن نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا ’’AN-2 ابھی تک استعمال ہورہا ہے تو اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ اس جیسا کوئی اور طیارہ نہیں ہے۔ آپ درجن بھر فوجیوں کو کسی بھی جگہ سے اٹھا کر کسی بھی دوسری جگہ پر اتارنا چاہیں تو اس کیلئے یا تو ہیلی کاپٹر استعمال ہوسکتا ہے یا پھر AN-2۔ یہ واقعی ایک حیران کن طیارہ ہے۔‘‘

مزیدپڑھیں:’’جنرل قمر جاوید باجوہ نے چند روز قبل مجھے بلا کر پوچھا کہ۔۔۔‘‘ آئی ایس آئی کے ریٹائرڈ افسر میجر عامر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

مزید : ڈیلی بائیٹس