دوران سفر چاہے جتنی بھی سردی لگے آپ کو کبھی کسی بھی صورت جہاز میں اپنی سیٹ کے اوپر لگا اے سی بند نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے۔۔۔

دوران سفر چاہے جتنی بھی سردی لگے آپ کو کبھی کسی بھی صورت جہاز میں اپنی سیٹ کے ...
دوران سفر چاہے جتنی بھی سردی لگے آپ کو کبھی کسی بھی صورت جہاز میں اپنی سیٹ کے اوپر لگا اے سی بند نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک)ہوائی جہاز میں عموماً درجہ حرارت بہت کم ہوتا ہے اوریہی وجہ ہے کہ سیٹ پر بیٹھتے ہی اکثر لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ اوپر سے آتی اے سی کی ہوا کو فوراً بند کر دیا جائے، لیکن خبردار ہو جائیے کہ یہ غلطی کرنا آپ کی صحت کے لئے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔ 

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ہوائی سفر کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں پر تحقیق کرنے والے ڈاکٹر مارک گانڈریو کا کہنا ہے کہ ’’ائیرکنڈیشن چلتا رہنے سے تو آپ کو صرف سردی کا سامنا ہو گا لیکن اسے بند کرنے سے آپ جراثیموں کی لپیٹ میں آ جائیں گے۔ طیارے میں موجود بیماریوں کے وائرس آپ کے ارد گرد ہوا میں معلق ہوتے ہیں۔ جب ائیرکنڈیشن کی ہوا تیزی سے آپ کی جانب آرہی ہوتی ہے تو آپ ان معلق جراثیموں سے محفوظ رہتے ہیں لیکن جیسے ہی آپ اسے بند کرتے ہیں تو نمی کے نظر نہ آنے والے قطرے آپ کے جسم پر جمع ہونا شروع ہوجاتے ہیں، جن کے اندر بیماریوں کے جراثیم بھی ہوتے ہیں۔ ان جراثیموں سے محفوظ رہنے کے لئے سیٹ کے اوپر لگا ائرکنڈیشنر کبھی بھی بند نہیں کرنا چاہئیے۔‘‘

مزیدپڑھیں:ایک رات ساتھ گزارنے کا معاوضہ 20 کروڑ روپے۔۔۔ معروف ماڈل نے ایسا انکشاف کردیا کہ دنیا حیران پریشان رہ گئی

مزید :

ڈیلی بائیٹس -