نوجوان کی اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش لیکن ڈبی کھولی تو اندر سے انگوٹھی کی بجائے ایسی چیز نکل آئی کہ لڑکی کے پیروں تلے زمین نکل گئی، ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے

نوجوان کی اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش لیکن ڈبی کھولی تو اندر سے انگوٹھی کی ...

لندن(نیوز ڈیسک)محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنا مغربی ممالک میں ایک ایسی روایت کی صورت اختیار کر گیا ہے کہ جس کے لئے حد درجہ اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس موقعے کو یادگار بنانے کے لئے لڑکے ایک سے بڑھ کر ایک قیمتی تحفے کا اہتمام کرتے ہیں، لیکن اس بے رحم لڑکے نے اپنی دوست کو تحفہ دینے کی بجائے ایسی چیز دے ڈالی کہ بیچاری کے ہوش ہی اڑ گئے۔ 

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس لڑکے نے ظالمانہ مذاق کی ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر اپ لوڈ کی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی دوست کیلی کے سامنے یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ اسے شادی کی پیشکش کرنے والا ہے۔ وہ لڑکی کے سامنے ایک گھٹنے پر جھکتا ہے اور اسے آنکھیں بند کرنے کو کہتا ہے تاکہ خوبصورت ڈبیا اس کی ہتھیلی پر رکھ سکے۔ بظاہر وہ یہ تاثر دیتا ہے کہ اس میں منگنی کی انگوٹھی ہے لیکن جونہی کیلی آنکھیں بند کرتی ہے تو وہ ڈبیا میں سے خوفناک مکڑا نکال کر اس کے اوپر پھینک دیتا ہے۔ مکڑے کو دیکھتے ہی بیچاری کیلی کی چیخیں نکل جاتی ہیں اور وہ ’’مجھے تم سے نفرت ہے، مجھے تم سے نفرت ہے‘‘ چلاتی ہوئی اس سے دور چلی جاتی ہے۔ وہ اسے کہتی ہے کہ وہ اپنے گھر جاری ہے اور اب اس کے ساتھ نہیں رہے گی۔

بیچاری لڑکی پہلے ہی کہہ رہی تھی کہ ’’تم نے ضرور کچھ شیطانی کی ہے، کچھ گڑبڑ ضرور ہے، مجھے ٹھیک سے بتاؤ۔‘‘ اور اس کے شکوک و شبہات سچ ہی ثابت ہوئے کیونکہ انگوٹھی کی بجائے اسے آٹھ ٹانگوں والا مکڑا ملا، جو کہ یقیناًکوئی مذاق نہیں ہے۔ اسے مذاق کی بجائے بدتمیزی اور بیہودگی کہا جائے تو زیادہ مناسب ہو گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...