’تم نے میرے باپ کو۔۔۔‘ نوجوان نے سڑک پر سرعام خاتون کی پھینٹی لگادی، اور وجہ بھی ایسی شرمناک کہ جان کر کوئی بھی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوجائے

’تم نے میرے باپ کو۔۔۔‘ نوجوان نے سڑک پر سرعام خاتون کی پھینٹی لگادی، اور وجہ ...
’تم نے میرے باپ کو۔۔۔‘ نوجوان نے سڑک پر سرعام خاتون کی پھینٹی لگادی، اور وجہ بھی ایسی شرمناک کہ جان کر کوئی بھی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوجائے

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی خواتین اپنے شوہر کی ناجائز محبوبہ کا سراغ لگا کر اسے سر عام پیٹنا بہت پسند کرتی ہیں۔ اس طرح کے واقعات آئے روز سامنے آتے ہیں، لیکن بیٹے کے ہاتھوں باپ کی محبوبہ کی پٹائی کا واقعہ یقیناًپہلی بار میڈیا کی زینت بنا ہے۔

ویب سائٹ شنگھائسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ نوجوان نے اپنے والد کی محبوبہ کو بالوں سے پکڑ کر سڑک پر کھینچ لایا اور لوگوں کے سامنے ہی اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ اس نے خاتون کے سر پر ٹھڈے مارے اور اس کے منہ پر بھی تھپڑوں کی بارش کردی۔ سڑک کے درمیان اسے بری طرح پیٹنے کے بعد وہ اسے ایک جانب لے گیا اور ایک گاڑی کے پاس بٹھا کر تشدد کرنا جاری رکھا۔ اس دوران اردگرد درجنوں لوگ جمع ہوگئے لیکن کسی نے بھی آگے بڑھ کر خاتون کی مدد کرنے کی کوشش نہیں کی۔

مزیدپڑھیں:’کبھی بھی گھر پر یہ حرکت نہ کریں کیونکہ۔۔۔‘ فحش فلموں کی اداکارہ نے سب سے بڑا راز بتادیا، جان کر نوجوانوں کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی

تشدد کے دوران یہ شخص خاتون کو گالیاں بھی دے رہااور کہہ رہا تھا ’’تم نے میرے والدین کے درمیان لڑائی کروادی ہے اور اب وہ طلاق کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔‘‘ خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنے کے بعد یہ شخص آرام سے فرار ہوگیا اور پولیس تاحال اس کا سراغ نہیں لگاپائی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...