’اگر آپ رات کو بار بار بستر پر کروٹ بدلتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی۔۔۔‘ ماہرین نے خبردار کردیا، اگر آپ کو بھی یہ مسئلہ درپیش ہے تو یہ خبر ہر صورت پڑھ لیں

’اگر آپ رات کو بار بار بستر پر کروٹ بدلتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی۔۔۔‘ ...
’اگر آپ رات کو بار بار بستر پر کروٹ بدلتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی۔۔۔‘ ماہرین نے خبردار کردیا، اگر آپ کو بھی یہ مسئلہ درپیش ہے تو یہ خبر ہر صورت پڑھ لیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ٹوکیو(نیوز ڈیسک)رات بھر کروٹیں بدلتے رہنا کسی پریشانی یا بے چینی کی نشانی سمجھا جاتا ہے، لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بات صرف اتنی نہیں ہے بلکہ یہ کیفیت اس سے کہیں بڑے خطرے کی وارننگ ہو سکتی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جب لوگ رات بھر کروٹیں بدلتے رہتے ہیں اور بے چینی محسوس کرتے ہیں تو ان کی نیند متاثر ہوتی ہے ، جو کہ دل کی بیماری کے خدشے میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ 

اس تحقیق میں 13 ہزار افراد کی نیند کی عادات اور دل کی بیماری کے درمیان تعلق کا مطالعہ کیا گیاتو معلوم ہوا کہ جو لوگ رات میں بار بار بیدار ہوتے ہیں انہیں دل کی بیماری کا خدشہ 99فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ اسی طرح جن لوگوں کو سونے کی کوشش میں نصف گھنٹے سے زائد وقت لگ جاتا ہے انہیں بھی ہارٹ اٹیک کا خدشہ 52 فیصد جبکہ فالج کا خطرہ 48 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ جو لوگ رات بھر میں چھ گھنٹے سے کم نیند لیتے ہیں انہیں دل کی بیماری کا خدشہ 24 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

مزیدپڑھیں:اگر آپ بھی دیر تک جمائی لیتے رہتے ہیں تو یہ خوشخبری آپ کیلئے ہے، سائنسدانوں نے اس عادت کا انتہائی زبردست فائدہ بتادیا

تحقیق کے سربراہ ہیرو شیما یونیورسٹی کے سائنسدان ڈاکٹر نوبو سفاکی کا کہنا تھا کہ ’’ نیند کے مسائل اور دل کی بیماری میں واضح تعلق پایا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ کہنا مشکل ہے کہ نیند کی خرابی مسائل کا سبب بنتی ہے یا پہلے سے موجود بیماری کی علامات نیند کی خرابی کی صورت میں ظاہر ہوتی ہیں ، البتہ یہ بات متعدد تحقیقات میں ثابت ہو چکی ہے کہ اگر آپ کی نیند بار بار خراب ہوتی ہے تو آپ کو دل کی بیماری کا خطرہ لاحق ہے۔ آپ کو اس صورت میں معالج سے ضرور رابطہ کرنا چاہیے۔‘‘

مزید : تعلیم و صحت