ہم گھر گھر ووٹ مانگ رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما حکومتی چھتری تلے بیٹھ کر دھاندلی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں :ڈاکٹر یاسمین راشد

ہم گھر گھر ووٹ مانگ رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما حکومتی چھتری تلے بیٹھ کر ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف  کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہحکومت نے ووٹروں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا ہے لیکن اب قوم ان کے بہکاوے میں نہیں آئے  گی ،ہم گھر گھر جا کر ووٹ مانگ رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے حکمران ا س وقت سرکاری چھتری کے نیچے بیٹھ کر دھاندلی کی منصوبہ بندی کر ر ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 120 کیانتخابی مہم کے سلسلہ میں  یونین کونسل 64 کی کوار ڈینیٹر مسرت جمشید چیمہ کی طرف سے وارڈ 4میں انتخابی دفتر کا افتتاح مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشدنے  کیا،اس موقع پر  موجود کارکنوں کی کثیر تعداد نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے حق میں نعرے لگائے ۔اعجاز احمد چوہدری نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی بوکھلاہٹ واضح ہے اور 17ستمبر سے قبل ہی ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،  اس حلقے نے نواز شریف کو تین مرتبہ وزیر اعظم منتخب کیا لیکن  اس کے بدلے میں نواز شریف نے اس حلقے کو کیا دیا ہے ؟ ۔ا نہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد وفاقی اور پنجاب حکومت کے خلاف انتخاب لڑ رہی ہیں اور انشا اللہ عوام کی طاقت سے انہیں شکست سے دوچار کریں گی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ حکومت نے ووٹروں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا ہے لیکن اب قوم ان کے  بہکاوے میں نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم گھر گھر جا کر ووٹ مانگ رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے حکمران ا س وقت سرکاری چھتری کے نیچے بیٹھ کر دھاندلی کی منصوبہ بندی کر ر ہے، 17ستمبر کو عوام حق اور سچ کا ساتھ دیںگے۔اس موقع پر تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس ،زبیر خان نیازی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...