نواز شریف کی کرپشن پانامہ ،شہبازشریف کی کرپشن چین کی کمپنیوں نے بے نقاب کی:عمران خان

نواز شریف کی کرپشن پانامہ ،شہبازشریف کی کرپشن چین کی کمپنیوں نے بے نقاب ...
نواز شریف کی کرپشن پانامہ ،شہبازشریف کی کرپشن چین کی کمپنیوں نے بے نقاب کی:عمران خان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما میں شریف فیملی کی کرپشن سامنے آئی ،  اسی طرح چین کی کمپنیوں نے ملتان میٹرو بس میں فراڈ کو بے نقاب کیا ہے جسمیں  شہباز شریف براہ راست ملوث ہے۔

عمران خان کا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر کہنا تھا کہ جس طرح پاناما پیپرز نے نواز شریف اور ان کے خاندان کی کرپشن کو بے نقاب کیا اسی کی طرح چائینز نے ملتان میٹرو بس میں فراڈ کو بے نقاب کیا ہے  جسمیں شہباز شریف براہ راست ملوث ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ اورنج ٹرین اور میٹرو بس منصوبے عوامی فلاح کیلئے نہیں بلکہ کمیشن کھانے کیلئے شروع کیے گئے ہیں لہذا نیب کو میٹرو اور اورنج لائن منصوبوں میں بھاری کک بیکس کی تحقیقات کرنی چاہیئے۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...