’یہ دیکھو میرے ہاتھ میں رومال ہے اور۔۔۔‘ دوران پرواز مسافر نے ایسا کام کردیا کہ ائیرہوسٹس کی آنکھیں حیرت کے مارے پھٹنے کو آگئیں، آپ بھی دیکھتے ہی رہ جائیں گے
لندن(نیوز ڈیسک)فضائی عملے کا کام ہی ایسا ہے کہ انہیں ہر طرح کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے، لیکن اس ائرہوسٹس نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ دوران پرواز کسی جادوگر سے واسطہ پڑ جائے گا، اور پھر وہ اپنے جادو کا ہوش اڑا دینے والا مظاہرہ بھی کر دکھائے گا۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ جادوگر اسماعیل العلاء لندن سے دبئی جانے والی پرواز میں سفر کر رہے تھے۔ فضائی سفر کے دوران دکھائے جانے والے ان کے حیرتناک کرتب کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسماعیل نے ٹشو پیپر کا ایک ٹکڑا لے کر اسے اپنی ہتھیلیوں میں گھمایا اور پھر اسے اپنے دونوں ہاتھوں کے درمیان ہوا میں معلق کر دیا۔ یہ ناقابل یقین منظر دیکھ کر سامنے کھڑی ائیرہوسٹس کا منہ حیرت سے کھلا کا کھلا رہ گیا۔ اس نے ٹشو پیپر کا ٹکڑا لے کر اسے اپنے ہاتھوں کے درمیان معلق کرنے کی کوشش کی لیکن یہ نیچے گر گیا۔
اسماعیل نے اپنے فن کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ’’ میں ایک بزنس مین ہوں اور کاروبار کے سلسلے میں پاکستان ، برطانیہ ، امریکا اور دیگر ممالک کا سفر اکثر کرتا رہتا ہوں۔ فضائی سفر کے دوران میں اپنا وقت گزارنے کیلئے جادوئی کرتب کرتا رہتا ہوں۔ دراصل یہ کوئی جادو نہیں ہے بلکہ آپ اسے شعبدہ بازی کہہ سکتے ہیں۔ میں نے یہ کرتب بہت سی کتابوں کے مطالعے سے سیکھیں ہیں۔ میں عموماً ان کرتبوں کو اپنے دوستوں کو خوش رکھنے کیلئے استعمال کرتا ہوں اور خصوصاً جب لمبے فضائی سفر پر جاتا ہوں تو اپنے ساتھی مسافروں کو ان کرتبوں سے محظوظ کرتا ہوں۔
ویڈیو دیکھیں: