پاکستان میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے جنرل باجوہ کی تصویر والا دیو قامت بل بورڈ لگا دیا گیا، اس پر کیا لکھا ہے ؟ جان کر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی منہ کھلا رہ جائے گا

پاکستان میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے جنرل باجوہ کی تصویر والا دیو قامت بل ...

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کے بعد ساری قوم متحد ہو کر امریکی پالیسیوں کے خلاف یک زبان ہوگئی ہے۔ حکومت ہو یا اپوزیشن ، سول قیادت ہو یا عسکری اتحاد، سرکاری افراد ہوں یا عام آدمی ، سبھی ملکی سالمیت ، عزت اور وقار کے لئے بند مٹھی کی صورت باہم یکجان ہوگئے ہیں ، پاکستانی قوم کا یہ اتحاد پوری دنیا کے لئے ایک مثال بن گیا ہے۔ ایسے حالات میں پشاور کی بزنس کمیونٹی نے امریکی قونصلیٹ کے سامنے دیو قامت بل بورڈ لگا کر امریکی حکومت اور اس کی پالیسیوں کو شٹ اپ کال دے دی ہے۔

امریکہ نے سندھ حکومت کو 2لاکھ ڈالرز مالیت کے حفاظتی آلات فراہم کردئیے

تفصیلات کے مطابق پشاور کی بزنس کمیونٹی نے امریکی قونصیلٹ کے سامنے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی تصویر ایک دیو قامت بل بورڈ پر لگا دی ہے اس تصویر کے ساتھ تاجر اتحاد نے اس بل بورڈ پر امریکی حکومت کو پیغام دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ”تمھاری جنگ ، تمھارا سر درد“۔ آرمی چیف کی اس تصویر کے ساتھ لگائے گئے بل بورڈ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس میں صارفین نے تاجر اتحاد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستانی عوام کی جانب سے اس سے زیادہ بہترین کوئی پیغام نہیں ہوسکتا.

مزید : ڈیلی بائیٹس /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...