جے یو آئی(ف)کا امریکی دھمکیوں کے خلاف جمعہ کواحتجاج کا اعلان

جے یو آئی(ف)کا امریکی دھمکیوں کے خلاف جمعہ کواحتجاج کا اعلان
جے یو آئی(ف)کا امریکی دھمکیوں کے خلاف جمعہ کواحتجاج کا اعلان

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی(ف)کا امریکی دھمکیوں کے خلاف جمعہ کواحتجاج کا اعلان کیا ہے ۔

امریکا نے نیوکلیئر بموں کی نئی اقسام کا تجربہ کرلیا

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ علما کرام جمعہ اور عید کے اجتماعات میں امریکی دھمکیوں کا بھرپور جواب دیں ،جبکہ ان کی پارٹی جمعہ کے دن بھرپور احتجاج کرے گی۔

ٓامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کے متعلق نئی پالیسی کے حوالے پورے ملک میں احتجاج جاری ہے ،جبکہ سینٹ اور قومی اسمبلی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ملک کا ایک بیانیہ ہونا چایئے تاکہ امریکہ کو ایک واضح پیغام جائے ۔دوسری طرف حکومت نے دوست ممالک سے رابطے تیزکرنے کی ضرورت پر زور دیاتاکہ پاکستان کا واضح موقف دنیا کے سامنے جا سکے۔

پاکستان میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے جنرل باجوہ کی تصویر والا دیو قامت بل بورڈ لگا دیا گیا، اس پر کیا لکھا ہے ؟ جان کر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی منہ کھلا رہ جائے گا

مزید : پشاور