مصر ، ٹرک سے تصادم کے بعد مسافر بس پل سے نیچے جا گری ، 14 افرادہلاک،42زخمی

مصر ، ٹرک سے تصادم کے بعد مسافر بس پل سے نیچے جا گری ، 14 افرادہلاک،42زخمی
مصر ، ٹرک سے تصادم کے بعد مسافر بس پل سے نیچے جا گری ، 14 افرادہلاک،42زخمی

قاہرہ(آئی این پی )مصر میں مسافر بس پل پر ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے۔

حج سکیم کے تحت سعودی عرب جانے والا فلسطینی مصر میں گرفتار،نامعلوم مقام پر منتقل

غیر ملکی میڈیاکے مطابق مصر کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حادثہ دارالحکومت قاہرہ سے جنوب میں واقع صوبے بنی سیوف میں پیش آیا جس میں 14افراد ہلاک اور 42زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔زخمیوں میں 7 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ مصر میں ٹریفک حادثات عام ہیں اس کی بڑی وجہ شاہراہوں کی خستہ حالی ہے۔زیادہ تر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور ٹریفک قوانین کی بھی عام خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں اور ان پرسختی سے عمل درآمد نہیں کرایا جاتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...