بھارت ، افغانستان کے حوالے سے امریکہ کی وہ مدد نہیں کر سکتا جو پاکستان کر سکتا ہے :شاہ محمود قریشی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مدد کے بغیر امریکہ افغانستان میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکتا۔
نجی چینل ”دنیا نیوز“کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے امریکہ نے جو بھارت نواز پالیسی بنائی وہ کسی طرح ان کے لئے سود مند ثابت نہیں ہو سکے گی،بھارت امریکہ کی وہ مدد نہیں کر سکتا جو پاکستان کر سکتا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے پاکستان کو اپنے علاقائی ممالک کو بھی اس میں شامل کرنا ہو گا،ایران ہمیشہ سے طالبانائزیشن کامخالف رہا ہے ،اسے بھی اس معاملے میں پاکستان کا بیانیہ سمجھانا ہو گا۔پاکستان کے لئے چین ،روس ،ایران سے تعلقات بہت اہم ہیں۔