بیل کے سامنے ڈانس کرنے والی سٹیج ایکٹریس میگھا بھی سامنے آگئی ، ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی ہنسی نہ رکے گی

بیل کے سامنے ڈانس کرنے والی سٹیج ایکٹریس میگھا بھی سامنے آگئی ، ایسی بات کہہ ...
بیل کے سامنے ڈانس کرنے والی سٹیج ایکٹریس میگھا بھی سامنے آگئی ، ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی ہنسی نہ رکے گی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر قربانی کے جانوروں کے ساتھ ماڈلز کی کیٹ واک اور رقص کی ویڈیو ز وائرل ہونے کے بعد پورے ملک میں ہنگامہ بھرپا ہوگیا تھا مگر اب کیٹ واک کے دوران بیل کے ساتھ رقص کرنے والی سٹیج ایکٹریس میگھا منظر عام پر آگئی ہے اور اس نے کیٹ واک کے دوران رقص کی نئی منطق بیان کر دی ہے ۔

پاکستان میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے جنرل باجوہ کی تصویر والا دیو قامت بل بورڈ لگا دیا گیا، اس پر کیا لکھا ہے ؟ جان کر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی منہ کھلا رہ جائے گا

نجی ٹی وی کے پروگرام”اختلاف رائے “میں گفتگو کرتے ہوئے سٹیج ایکٹریس میگھا کا کہنا تھا کہ اس کیٹ واک کے انتظامات پہلے سے موجود تھے اور میرے نام سے سوشل میڈیا پر جو باتیں چل رہی ہیں وہ سراسر بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔جس وقت یہ سب کچھ ہوا اس وقت میں وہاں پر موجود نہیں تھی، جب ایک ماڈل کو دوپٹے باندھ کر بیل کے ساتھ اچھل کود کرتے ہوئے دکھایا جا رہا تھا اس وقت میں اپنی ریکارڈنگ مکمل کر کے وہاں سے جا چکی تھی۔جب میں بیل کے ساتھ کیٹ واک کر رہی تھی تو اس وقت شائقین میگھا میگھا کرکے خوشی کا اظہار کر رہے تھے تب میں انہیں ہاتھ ہلا کر جواب دے رہی تھی ۔میں نے وہاں پر کوئی رقص نہیں کیا بلکہ پرجوش شائقین کو ہاتھ ہلا کر جواب دیا اور سوشل میڈیا پر اس کو غلط رنگ دیا گیا۔

سٹیج ایکٹریس کے اس جواب پر پروگرام کے میزبان نے میگھا کا ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو کلپ چلایا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ اس کو رقص کہتے ہیں تو یہ صاف ستھرا رقص کرنے والی سٹیج ایکٹریس کی توہین ہے ، شائقین کے ساتھ خوشی میں شریک ہونا ہمارے لئے ضروری ہوتا ہے مگر افسوس ہے کہ میرے ہاتھ ہلانے کو آپ نے رقص کا نام دے دیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس