انٹرنیشنل کرکٹرز ہاشم آملہ ،گرنٹ ایلیٹ اور ڈین براووجلد آزادکشمیر کا دورہ کریں: فاروق حیدر

انٹرنیشنل کرکٹرز ہاشم آملہ ،گرنٹ ایلیٹ اور ڈین براووجلد آزادکشمیر کا دورہ ...

مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ڈربن قلندر کی ٹیم جلد آزادکشمیر کا دورہ کرے گی ہاشم آملہ ،گرنٹ ایلیٹ اور ڈین براوومظفرآباد میں جلوہ گر ہوں گے جو کہ آزادکشمیر میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد اور آزادکشمیر کے کھلاڑیوں کی قومی کرکٹ ٹیم میں نمائندگی کے لئے تاریخ ساز پیشرفت ہے ۔

بھارت کی چودھر اہٹ پاکستان اور افغان عوام کو قبول نہیں:احسن اقبال

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندر ز کے ٹیلنٹ ہنٹ کے موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر سے معروف کرکٹر عاقب جاوید اور لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹو رانا عاطف نے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر کرکٹ مقبول ترین کھیل ہے آزادکشمیر کے نوجوان جلد قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد اور میچز کے انعقاد سے تاریخ ساز پیشرفت ہو گئی لاہور قلندر کے تعاون سے آزادکشمیر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت انڈر 20(اسی)80ہزار نوجوانوں کی رجسٹریشن بہت بڑی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے

اس موقع پر عاقب جاوید نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی کھیل سے لگن اور کرکٹ کے فروغ کے پیش نظر ہم نے طے کیا ہے کہ ہم آزادکشمیر کو کھیلوں کا مرکز بنائیں یہاں کے خوبصورت میدان میں باالخصوص مظفرآباد میں کرکٹ کے عالمی میچز ہوں۔آزادکشمیر میں کرکٹ کو فروغ دیں گے 26ستمبر کو لاہور قلندر کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ کا آغاز مظفرآباد سے ہو گا بہاولپور سے کشمیر تک 6ٹیمیں بنائی جا رہی ہیں عاقب جاوید نے کہا کہ صرف میرپور میں 15ہزار لوگوں نے ٹراٹل دیئے ڈربن ٹیم کو آزادکشمیر لایا جائے گا اور ساتھ ہی بین الاقوامی کھلاڑی بھی یہاں آکر کھیلیں گے تو مظفرآباد کا نام ویسٹ انڈیز تک روشن ہو گا۔ آزادکشمیر سے منتخب ہونے والے 15بچے آسٹریلیا میں تربیت حاصل کریں گے اور یقین ہے کہ آزادکشمیر کو بہت جلد قومی کرکٹ ٹیم میں نمائندگی ملے گی جس پر ایڈوانس مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے محکمہ سپورٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ دن رات محنت کر کے 26ستمبر سے قبل گراونڈ کو مکمل تیار کر ے جب کہ آئندہ سال گراونڈ کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...