آسٹریلیا کے ساحلوں پرشارک کی نشاندہی کے لئے ڈرون استعمال کرنے کا منصوبہ

آسٹریلیا کے ساحلوں پرشارک کی نشاندہی کے لئے ڈرون استعمال کرنے کا منصوبہ
آسٹریلیا کے ساحلوں پرشارک کی نشاندہی کے لئے ڈرون استعمال کرنے کا منصوبہ

سڈنی (آئی این پی )آسٹریلیا کے ساحلوں پرشارک کی نشاندہی کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ۔

یمن، فضائی حملہ، 2فوجیوں سمیت 7افراد ہلاک

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے ساحلوں پر ایسے ڈرونز اڑانے کا منصوبہ ہے جو شارک کی آمد کا پتہ دے گا تاکہ ساحل پر تیراکی کرنے والے اپنا حفاظتی انتظام کرلیں۔ یہ ڈرونز بیٹری سے چلیں گے اور براہِ راست تصاویر ڈرون آپریٹرکو بھیجیں گے۔ ڈرون شارک اور دوسری سمندری حیات مثلا ڈولفنز اور وہیلز کی گنتی بھی کریگا۔ ڈرون میں مصنوعی ذہانت کا سافٹ ویئر لگایا گیا ہے اور اب تک آزمائشی طور پر ان ڈرونز کو اڑانے سے کامیابی ملی ہے۔دوسری جانب سائنسدانو ں کا کہناہے کہ ڈرون اڑانے کا مقصد یہ نہیں کہ انسان جو ہمیشہ ہی شارک کی نشاندہی میں کامیاب رہے،انہیں نقصان ہو بلکہ ڈرون تو انہیں ان کے کام میں مزید مدد فراہم کرینگے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...