خیبر پختون خوا بجلی سے چلنے والے رکشہ میدان میں لے آیا

خیبر پختون خوا بجلی سے چلنے والے رکشہ میدان میں لے آیا

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ خیبرپختون خوا نے بجلی سے چلنے والے رکشہ متعارف کروادیا ، بجلی سے چلنے والے اس رکشے کو ”ای رکشہ“کا نام دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹرز ہاشم آملہ ،گرنٹ ایلیٹ اور ڈین براووجلد آزادکشمیر کا دورہ کریں: فاروق حیدر

تفصیلات کے مطابق بجلی سے چلنے والے اس رکشے میں سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ موجودہ رکشہ سے چھوٹا ہے ، جس میں برقی موٹر لگی ہوئی ہے ۔اس کے علاوہ یہ رکشہ یہ بھی یقینی بناتا ہے کہ گاڑی شور، دھواں، یا کسی خطرناک گیس کا باعث تو نہیں بن رہا.

خیبر پختونخوا کی سڑکوں کے لئے تین پہییے والا یہ رکشہ بہت ہی کامیاب ایجاد ہے،خیبرپختون خوا کی حکومت سے منظوری کے بعد اس کو صوبے کے دوسرے شہروں میں بھی لانچ کیا جائے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شاہ محمد کا کہنا ہے کہ یہ رکشہ ماحول دوست اورقیمت میں سستا ہے ،ان کا مزید کہناتھا کہ یہ رکشہ چائنہ سے امپورٹ کیا گیا ہے ۔

آسٹریلیا کے ساحلوں پرشارک کی نشاندہی کے لئے ڈرون استعمال کرنے کا منصوبہ

مزید : پشاور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...