بحریہ انکلیو اور Nayatel کے مابین عہد ساز معاہدے پر دستخط
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بحریہ ٹاﺅن کے پریمئیم پروجیکٹ ، بحریہ انکلیو اسلام آباد نے Nayatelکے ساتھ عہد ساز معاہدے کے دستاویزات پر دستخط کر دیئے ہیں۔ Nayatelپاکستان میں FTTH سروسز متعارف کروانے والا ادارہ ہے جو اسلام آباد، راولپنڈی اور فیصل آباد میں انٹرنیٹ ، کیبل ٹی وی اور ٹیلی فون سروسز مہیا کر رہا ہے ۔ اس انتظام کے تحت، Nayatelاپنی ٹیکنیکل مہارت بحریہ انکلیو اسلام آباد کو ایک سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کیلئے استعمال کرے گا۔
بحریہ انکلیو اسلام آباد آفس میں منعقد کی گئی ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں مس سائرہ پرویز خان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بحریہ انکلیو اسلام آباد اور مسٹر وہاج سراج سی ای او Nayatelنے معاہدے پر دستخط کیے۔ تقریب میں بحریہ انکلیو اور Nayatelکی مینجمنٹ اور مارکیٹنگ ٹیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مس سائرہ پرویز خان نے اس معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا۔ یہ معاہدہ بحریہ ٹاﺅن کے بین الاقوامی معیار کے طرزِ زندگی کی ترویج کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
امیر بنناچاہتے ہیں تو یہ تین کام کریں، ملک ریاض نے نوجوانوں کو مشورہ دیدیا
اس موقع پر مس سائرہ پرویز خان کا کہنا تھا کہ ”آج دنیا گلوبل ولیج بن گئی ہے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی ضرورت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے ، ہم بحریہ انکلیو اسلام آباد کی انتظامیہ کا حصہ ہیں ، ہم اپنے رہائشیوں کی سب سے زیادہ قابلِ اعتماد اور تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کرنا چاہتے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمارے اور Nayatelکے درمیان یہ معاہدہ یقینی طور پر بحریہ انکلیو اسلام آباد کے رہائشیوں کیلئے ایک جدید دور کی شروعات ہے اور ہم انہیں اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ٹیکنالوئی کی دنیا میں Nayatelبہترین انتخاب ہے “۔ مسٹروہاج سراج ملک بھر میں Nayatelکے ذریعے ٹیکنالوجی پر پاکستان کو تبدیل کرنے کے مقصد پر زور دیا ، انہوں نے اس سلسلے میں ایشیاءکے سب سے بڑے پرائیویٹ رائیل سٹیٹ ڈویلپر بحریہ ٹاﺅن کے ساتھ معاہدہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عصرِ حاضر میں جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا Nayatel پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور پاکستان کے سب سے بڑے رائیل سٹیٹ ڈویلپر بحریہ ٹاﺅن کے ساتھ معاہدہ دونوں بڑی کمپنیوں کی جدت پسندی کا عکاس ہے۔ اس مشترکہ منصوبے کے بارے میں بحریہ انکلیو کے رہائشیو ں نے بہت خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ بحریہ انکلیو اسلام آباد بحریہ ٹاﺅن کا پریمئیم منصوبہ ہے جہاں بہت سے رہائشی ایسے شاندار طرزِ زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بحریہ ٹاﺅن کی شناخت بن چکا ہے ۔