اب بیروزگاری یا رزق کی تنگی کا مسئلہ درپیش ہو تو قرآن پاک کی اس آیت کا ورد کریں، اللہ کی رضا سے مشکل دور ہوجائے گی

اب بیروزگاری یا رزق کی تنگی کا مسئلہ درپیش ہو تو قرآن پاک کی اس آیت کا ورد ...
اب بیروزگاری یا رزق کی تنگی کا مسئلہ درپیش ہو تو قرآن پاک کی اس آیت کا ورد کریں، اللہ کی رضا سے مشکل دور ہوجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سورہ یٰسین: مشکلات کا حل
تنگدستی سے نجات:
تنگدستی بیروزگاری کے لئے 90 بار روزانہ پڑھے تو خلق سے بے نیاز ہو اور دولت دنیا اس کی جانب رجوع کرے
برائے عزت و حرمت:
26 بار پڑھے تو صاحب عزت و اقبال ہو یا کاروبار اور ملازمت یا جس عہد پر فائز ہو تو رب تعالیٰ اس کے ملک یعنی نسب کو قائم دائم رکھے اور عزت و حرمت ملے، اگر 19 بار پڑھے تو دل منور ہو۔
معصیت سے نجات:
اگر روزانہ 17 مرتبہ پڑھتا رہے، اس کا دل معصیت سے صاف ہوکر روشن ہوجائے اور جو کوئی اسم سبوح کے ساتھ بعد نماز جمعہ روٹی کے ٹکڑے پر لکھ کر کھائے، ملکوتی صفات پیدا ہوجائیں۔
دشمن سے حفاظت:
جب دشمن کے خوف سے بھاگنے کے سوا چارہ نہ ہو تو بکثرت پڑھے، اس کے دشمنوں کے درمیان حصار قائم ہوجائے۔
برائے اضافہ قوت حافظہ:
اس کا پڑھنے والا افعال رزیلہ اور کردار قبیحہ سے محفوظ ہوجاتا ہے۔ عبد نماز فجر ایک سو بار پڑھنے سے علم اور جودت (یعنی ذہن میں تیزی اور قوت حافظہ) زیادہ ہو۔
شفایابی کیلئے:
”یٰسین“ کا ذاکر بوجہ علم و سخا مشہور ہوجاتاہے اور شہر بہ شہر عوام و شفائے امراض کیلئے یہ عمل مجرب ہے، مرض شدید میں مریض کے سرہانے بیٹھ کر اس طرح پڑھے کہ تسبیح کے سر سے مس ہوتی رہے۔ جب تسبیح ختم ہوتسبیح کو مریض کے تکیہ کے نیچے رکھ دے۔
دوسرے دن وقت مقررہ یا کچھ قبل پھر تسبیح نکال کر اسی طرح پڑھے اور تسبیح سرہانے رکھ دے، اسی طرح تین دن یا تین شب یہ عمل کرے اور تسبیح مریض کے سرہانے تاشفایابی رکھی رہنے دیں، حق تعالیٰ نے چاہا تو پہلے دن سے افاقہ ہو اور جلد شفاحاصل ہو۔
برائے حاجت روائی:
گوشہ خلوت یا گوشتہ مسجد میں ںصف شب میں دو رکعت نماز ادا کرے اور حضور قلب کے ساتھ سورہ یٰسین 11 بار کھڑے ہوکر پڑھے۔ جو حاجت ہو پوری اور اگر چالیس دن اسی طرح پڑھے تو علم باطن و ظاہر حاصل ہو اور کل مخلوق مسخر ہو۔