نواز شریف کی بحالی کیلئے وزیراعظم سعودی عرب گئے تھے: جنرل (ر) امجد شعیب

نواز شریف کی بحالی کیلئے وزیراعظم سعودی عرب گئے تھے: جنرل (ر) امجد شعیب
نواز شریف کی بحالی کیلئے وزیراعظم سعودی عرب گئے تھے: جنرل (ر) امجد شعیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)راحیل شریف کے قریبی معتمد جنرل (ر) امجد شعیب نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب نواز شریف کی حکومت میں واپسی کی سفارش کروانے گئے تھے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق جنرل امجد شعیب نے کہا کہ پاک فوج نے لازوال قربانیاں دینے کے بعد دہشتگردوں کے زیر اثر علاقے خالی کرائے اور امریکہ کہتا ہے کہ پاکستان نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد میاں نواز شریف بارے امکان ہے کہ وہ اس ایشو کو کیش کرانے کے لئے بھارت کے ساتھ مل کر کوشش کریں گے، بھارت میں ان کے بہت ہمدرد ہیں، اسی سبب آج تک نواز شریف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن بارے ایک لفظ نہیں کہا۔

ایک سوال کہ نواز شریف اس سنجیدہ اور حساس ایشو کو کیسے کیش کرائیں گے کے جواب میں انہوں نے کہا ہوسکتا ہے نواز شریف اپنی کھوئی ہوئی سیٹ دوبارہ پانے کے لئے امریکہ کو یقین دہانیاں کرائیں کہ ہم آپ کے NARATIVE کو مان لیتے ہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اسحاق ڈار کی سعویہ یاترا بارے انہوں نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق وہ امداد لینے گئے بعض کا کہنا ہے کہ وہ نواز شریف کی حکومت میں واپسی کی سفارش کروانے گئے تھے۔ جنرل امجد نے کہا کہ بظاہر ایسا کوئی امکان نظر نہیں آتا، انہوں نے کہا کہ میں نے بعض سرکاری افسران سے پوچھا کہ آپ لوگوں کو فوج سے کیا شکایت ہے تو انہوں نے یہی کہا کہ فوج کو چاہیے تھا کہ JIT کے لئے اپنے آدمی نہ دیتے یہ پیسوں کی انکوائری کا مسئلہ تھا، یہ فوج کا کام نہیں ہے، حالانکہ عدالت عظمیٰ نے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا، فوج اپنے بندے نہ دیتی تو میڈیا اور مخالف عناصر یہی کہتے کہ فوج نے اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنارکھی ہے۔ پہلے تو جے آئی ٹی حکومت نے بنائی تھی جس پر انہوں نے شادیانے بجائے کہ اپنی مرضی کی ٹیم ہے بچ جائیں گے مگر کھیل اس وقت خراب ہوا جب عدالت عظمیٰ نے جے آئی ٹی ٹیم بدل دینے کا کہا، اسی سبب نواز شریف کا جھوٹ کو سچ میں بدلنے کا خواب پورا نہ ہوسکا، عدالت باربار کہتی رہی کہ ثبوت ہیں تو لے آﺅ ہوتا تو لاتے، انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نواز شریف کے اثر سے باہر نکل آئیں تو ملک کے لئے بہت مثبت امور انجام دے سکتے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -