کراچی،’میڈیا اور نئی نسل کی تربیت ’’ مذاکرہ ’’ اور مشاعرہ کا انعقاد

کراچی،’میڈیا اور نئی نسل کی تربیت ’’ مذاکرہ ’’ اور مشاعرہ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی( اسٹاف رپورٹر) اکادمی ادبیا ت پاکستان کراچی کے زیراہتمام ’’میڈیا اور نئی نسل کی تربیت ’’ مذاکرہ ’’ اور مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پروین حیدر نے کی مہمان خاص عبدالمجید محور اور وقار زیدی تھے اس موقع پر پروین حیدر نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے کا اہم ستون ہے میڈیا کے ذریعے ہی معاشرے کی ثقافت آرٹ مصوری اور ادب کو عام کرنے میں میڈیا اہم رول ہوتا ہے پاکستان میں پرنٹ میڈیا ہو یا الیکٹرانک میڈیا میں نئی نسل اپنا اپنا کردار ادا تو کر رہی ہے نوجوان نسل بہت لگن بھی رکھتے ہیں اور محنت بھی کرتے ہیں لیکن انہوں نے میڈیا کے فن کو صحیح طریقے سے سیکھا نہیں ہے جب کہ میڈیا ہی ہے جو معاشرے کے اصل رنگ ڈرامے کی صورت میں فلم انڈسٹری کی صورت میں علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے میں پیش پیش ہوتی ہے نوجوان نسل میں جب تک تربیت یافتہ ذہن نہیں ہوگا تب تک میڈیا صحافت کا ماڈل رول جو معاشرے کے دلوں پر اثر کرتا ہوا دکھائی نہیں دیگا ۔جب کہ مہمان خاص عبدالمجید محور نے کہا کہ نئی نسل کو چاہیے کہ صحافت کے آداب پوری طرح سمجھیں اور سیکھ کر کام کریں تو وہ ان کے لیئے اور معاشرے کے مثبت ہوگا جس سے معاشرے کے اصل رنگ سامنے دیکھنے اور پڑھنے کو ملیں گے اور یہی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہوگی قادربخش سومرو ریزیڈنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ نئی نسل کو میڈیا ااپنا اپنا رول ادا کرنے کے لییے استاد اور شاگردی کا سلسہ اپنانا پڑیگا استاد اور شاگرد کے بیچ انسیت کا نام ہے ما اور بچے کے درمیان ضد باقی لگاوٗ کے مصداق ہے، میڈیا تخلیقی بنیاد سے اس کی تعظیم پہلے نقطے سے شروع ہوتی ہے اور یہ تعلق جب تاک میں تبدیل ہوجائے تو خبر بنتی ہے میڈیا ہی ہے جو آئینہ دکھاتا ہے اور دلوں کو منور کرتا ہے ازبان تقویت بخشتا ہے آخر میں مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں معروف شعراء نے کلام سنایا ۔ قادربخش سومرو ریزیڈنٹ ڈائریکٹر نے آخر میں اکادمی ادبیا ت پاکستان کے جانب سے شکریہ ادا کیا۔