گیس کی قیمتوں میں اضافہ صنعتوں کیلئے تباہ کن ہوگا،قیصر وحید

30 اگست 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قدرتی گیس کی قیمتوں میں متوقع 300فیصد اضافہ ملک کی صنعتوں کیلئے نقصان دہ ہے اس سے صنعتوں کو چلانا مشکل ہو جائیگا اور مشکلات میں گھری صنعتوں کو مالکان بند کرنے پر مجبور ہوجائینگے ان خیالات کا اظہار سائٹ سپر ہائیوے ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکڑ قیصر وحید نے اپنے بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ صنعتوں کے معاشی قتل کے مترادف ہوگا۔انہوں نے مذید کہا کہ اس سے مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائیگا اور عالمی سطح پر اسے فروخت کرنے میں مشکلات پیدا ہوجائینگی اور حکومت کی طرف سے درآمداد کی پالیسی کو بھی شدید نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکڑیک اپنی 70فیصد بجلی گیس سے بناتی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوجائیگا اوراسکا نقصان بھی صنعتوں کو ہوگا جس پر وہ مجبورا اپنا کام بند کردیں گے۔

مزیدخبریں