لیاقت آباد میں سرچ آپریشن،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

لیاقت آباد میں سرچ آپریشن،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں سرچ آپریشن کر کے دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دواسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو پستول، موبائل فونز، نقدی اورمسروقہ موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کر کے تین رکنی ڈکیت گروہ سمیت چھ ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق کارروائیاں سعید آباد، کھارادر، ماڈل کالونی اور سرسید کے علاقوں میں کی گئی ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ موٹرسائیکل، موبائل فونز اور نقدی بر آمد کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سرسید سے گرفتار ڈکیت گروہ اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر