محکمہ صحت میں ویکسی نیٹر ز کی با ئیو میٹرک مکمل کی جا ئے، عذرا پیچو ہو

محکمہ صحت میں ویکسی نیٹر ز کی با ئیو میٹرک مکمل کی جا ئے، عذرا پیچو ہو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے صحت اور پاپولیشن ویلفیئر ڈاکٹر عذرا فضل پیچو ہو نے ہدایت کی ہے کہ ہر ضلع میں محکمہ صحت کے ویکسینیٹر کی با ئیو میٹرک جلد مکمل کی جا ئے اور ضلعی سطح پر ہیلتھ کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے تاکہ وہ محکمہ صحت کے زیر اہتمام چلنے والے منصوبوں کی کارکردگی پر نظر رکھ سکیں یہ بات آج انہوں نے اپنے دفتر میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام چلنے والے منصوبوں کے سر براہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ نے بھی شرکت کی اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہو ئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ نے بتایا کہ صوبے بھر میں 21281 لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے فرائض انجا م دے رہی ہیں جبکہ 743لیڈی ہیلتھ سپر وائزرز بھی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں انہوں نے بتایا کہ صو بے کے 29 اضلا ع میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بائیو میٹرک مکمل کرلی گئی ہے جبکہ 6 اضلاع سجاول ،بدین ،کرا چی ویسٹ ،کرا چی سینٹرل اور عمر کو ٹ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں کے اجرا کے لئے آئی ڈیز کھو ل دی گئیں ہیں اور مٹیاری ،ٹنڈوالہیار ،ٹنڈو محمد خان ،جام شورو اور شہید بے نظیر آبا د اضلاع میں آئی ڈیز کھولنے کیلئے کاغذات جمع کرائے جاچکے ہیں صوبائی وزیر برائے صحت وپاپولیشن ویلفیئر ڈاکٹر عذرا فضل پیچو ہو نے کہا کہ ویکسینیٹرز کو اپنے دفاتر میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک موجود رہنا چاہئے انہوں نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ملکر صوبے سے بیماریوں کے خاتمے کے لئے کام کرنے پر زور دیا اور محکمہ صحت میں اپنے فرائض سے جان چھڑانے والوں کو خبر دار کیا کہ انکے خلاف محکمہ جلد ہی کاروائی کرے گا صوبائی وزیر نے یہ بھی ہدایت کی کہ لیڈ ہیلتھ ورکرز کی تر بیت ،ایس او پی اور نصا ب کو جلد تشکیل دیا جا ئے ۔