پنجکوٹ، 3سال قبل 14سالہ آصف کا اغواء یا قتل، معاملہ حل نہ ہوا

30 اگست 2018

مظفرآباد(بیورورپورٹ) تھانہ پنجگراں کی حدود پنجکوٹ میں گزشتہ 3سال قبل 14سالہ آصف کا اغواء یا قتل کا معاملہ حل نہ ہوسکا ، آصف کا معاملہ حل نہ ہوسکا ، پولیس نے درخواست پر بھی کوئی عمل درآمد نہ کیا ، آصف کو بھائیوں نے غائب کیا یا جائیداد کیلئے قتل کرڈالا ؟ پولیس دوبارہ تحقیقات کرکے اصل ملزمان کو گرفتار کریں عوام کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق 2015ء رمضان کے ایک روز قبل جمعے کی صبح آصف ولد عبداللہ اپنے گھر سے لاپتہ جس پر منیر ولد عبداللہ نے درخواست دی جس میں فرید مسکین ،شبیر ولد جمال الدین ، سلیمہ زوجہ مسکین کے خلاف تھانہ پنجگراں میں درخواست دی جس میں اُنہوں نے کہا کہ آصف کو غائب کرنے میں یہ لوگ ملوث ہیں ،پولیس نے کاروائی میں سست روی استعمال کرکے تحقیقات نہ کی جس پر عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملوث ملزمان نے 2لاکھ روپے تھانے میں دے کر خود باہر آگئے مگر تین سال گزرنے کے باوجود آصف کا کچھ پتا نہ چل سکا ، حیرت کن بات ہے کہ دروازے پر ایک پرچی لکھ کر چسپا کی گئی تھی کہ ’’میں گھر سے راضی خوشی جارہا ہوں اور اب ساری زندگی واپس نہیں آؤنگا ، میرا پیچھا نہ کریں جبکہ منیر نے تحریر کی نشاندہی بھی سب سے پہلے کی کہ یہ تحریر آصف کے ہاتھوں سے لکھی گئی ہے جس پر نہ تو پولیس نے غور کیا نہ ہی ایکشن لیا جبکہ گھر والوں کے مطابق آصف اور گھر والوں کے درمیان لڑائی جھگڑا بھی ہوا تھا جبکہ عوام کا کہنا تھا کہ آصف جو کہ پنجکوٹ میں رہائش پذیر تھا ، جبکہ باقی گھر کے تمام فرد پٹھیالی مالی پر تھے پھر اِن کے لڑائی جھگڑے کی بات سمجھ سے بالاتر ہے ، تین سال گزرنے کے باوجود آصف ولد عبداللہ کی بازیابی اور نہ ہی کوئی سراخ ملا اِس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یا تو آصف قتل کردیا گیا ہے یا پھر دریائے نیلم میں پھینک دیا گیاہے ، اصل تحقیقات کرنا پولیس کا کام ہے جبکہ عوام کے مطابق منیر ولد عبداللہ جو کہ آصف کا بھائی ہے منیر پر درجنوں درخواستیں تھانہ پنجگراں میں موجود ہیں جہاں اُس کا چھوٹا بھائی عارف ولد عبداللہ پر 137سمیت دیگر مقدمات کی ایف آئی آر تھانہ سٹی اور پنجگراں تھانے میں درج ہیں کیا اِن دونوں بھائیوں نے مل کر اپنے چھوٹے بھائی کو لاپتہ یا قتل تو نہیں کردیا ؟ پولیس کو اِس معاملے میں فوری طو رپر تحقیقات کرکے اصل حقائق سامنے لانے چاہیے جبکہ عوام علاقہ پنجکوٹ کا یہ مطالبہ بھی ہے کہ پولیس اصل حقائق عوام کے سامنے لانے کیلئے آصف ولد عبداللہ کو فوری طور پر بازیاب کریں اگر قتل کردیا گیا ہے تو ملزمان سے دریافت کرکے تحقیقات آصف کے بھائی منیر اور عارف سے کی جائے کیونکہ منیر کے والد عبداللہ کا خود کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو اغواء یا لاپتہ کرنے میں اِن بھائیوں کا ہاتھ ہے ۔

مزیدخبریں