ہالینڈ کے گستاخانہ خاکے پوری اُمت کیلئے لمحہ فکریہ ہیں،پیرشاہد

ہالینڈ کے گستاخانہ خاکے پوری اُمت کیلئے لمحہ فکریہ ہیں،پیرشاہد

مظفرآباد(سٹی رپورٹر)ہالینڈ کے گستاخانہ خاکے پوری اُمت کے لیے لمحہ فکریہ ہیں حضورﷺ کی شان بابرکت پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے اور حضور ﷺکی ذات مبارک ساری انسانیت کے لیے رحمت العلمین ہے اللہ رب العزت نے حضور پاک ﷺ کو بلند اخلاق دے کر بھیجا ہے آپ ﷺ نے کسی اور کے خدا کو بُرا بھلا کہنے سے منع فرمایا ہے اب کس طرح عالم اسلام ہالینڈ کے اس طرز عمل کو برداشت کرسکتا ہے ہالینڈ نے اگر اس گستاخ شخص کو قرارواقعی سزا نہ دی تو سلف صالحین کے طرز پر غازی علم دین شہید جیسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار پیر شاہد محمود نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے عالم اسلام کے تمام سربراہان سے اپیل کی ہے کہ وہ ہالینڈ کے اس گستاخانہ طرز عمل پر ہالینڈسے تمام ترسفارتی سیاسی معاشی تعلقات فوری منقطع کیے جائیں اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کی دل آزاری کرنے کا کوئی نہ کوئی بہانہ تلاش کرتی رہتی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ حضور پاکﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں حضور پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کے لیے سزاموت ہے،گستاخ رسول ﷺکی ایک ہی سزا سرتن سے جدا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر