تلگراں درہ،فصلیں تباہ کرنیوالا ریچھ عوام نے پتھروں سے مارڈالا

30 اگست 2018

مظفرآباد(وقائع نگارخصوصی)حلقہ ایک کوٹلہ کے نواحی علاقے تلگراں درہ کے مقام پر فصلیں تباہ کرنے والے ریچھ کو عوام علاقہ نے پتھروں سے مار ڈالامحکمہ جنگلات وائلڈ لائف اورپولیس نے معاملہ رفع دفع کرکے مقدمہ داخل دفتر کردیا جبکہ چربی اور چمڑہ لاپتہ ۔تفصیلات کے مطابق تلگراں کے نواحی علاقے درہ کے مقام پر گزشتہ روز ریچھ نے فصل تباہ کردی جس پر عوام علاقہ غصے میں آکر ریچھ کا خاتمہ کرڈالا جبکہ ریچھ کو مارنے کے بعد عوام علاقہ نے پہاڑی سے نیچے گرا دیا جہاں عبدالرحمن نامی شخص کی زمین میں ریچھ آگرا ، جہاں پر اُنہوں نے ریچھ کی چمڑی اور چربی نکالنے کی کوشش کی جہاں چند لوگوں نے جنگلات کے عملے سے شکایت کردی ، وائلڈ لائف اور جنگلات پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی جہاں محکمہ وائلڈ لائف نے مکمل تحقیقات کروائی جس میں یہ معلوم ہوا کہ ریچھ علاقے کے ایک شخص کا بیل کھانے کے بعد آرام سے سو رہا تھا جبکہ عوام کو پتا لگنے کے بعد موقع پر پہنچ گئے جہاں سوئے ہوئے ریچھ پر بھاری پتھر گرا دیے جس پر ریچھ شدید زخمی ہوکر ہلاک ہوگیا جس کے بعد عوام نے ریچھ کو بڑی پہاڑی سے نیچے گرا دیاجس پر ریچھ عبدالرحمن نامی شخص کی زمین میں جاگرا جہاں اُنہوں نے ریچھ کو مردہ پانے کے بعد اُس کی چمڑی اور چربی نکالنے کی کوشش کی جبکہ چند لوگوں نے اِس کی شکایت وائلڈ لائف کو کردی جس پر اور جنگلات کے آفیسران پولیس نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے جس پر ریچھ کو ابدی موت آپ مرنے کا واقعہ ظاہر کرکے ملازمین نے ریچھ کی چمڑی اور چربی غائب کردی۔

مزیدخبریں