قومی وطن پارٹی کا ضمنی الیکشن PK 78پشاور پر اے این پی کے نامزد امیدوار کی حمایت کا اعلان
پشاور(آن لائن) قومی وطن پارٹی نے ضمنی الیکشن 2018میںPK 78پشاور پر اے این پی کے نامزد امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا۔گزشتہ روز اے این پی کے صو بائی جنر ل سیکرٹری سردار حسین بابک ایم پی اے اور صو بائی سیکرٹری مالیات خو شدل خان ایڈو کیٹ ایم پی اے پر مشتمل دو رکنی وفد نے وطن کورپشاور میں قومی وطن پارٹی کے صو بائی چےئر مین سکندر حیات خان شیر پاؤ،صو بائی سیکرٹری اطلاعات طارق احمد خان اور صو بائی رہنما ا سد آفریدی ایڈوکیٹ سے ملا قا ت کی۔ ملا قات میں PK:78پشاور میں ضمنی الیکشن کے حوالے دو نوں سیاسی جماعتوں کے مابین سیر حاصل گفتگو کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قو می وطن پارٹی انسا نیت، جمہوریت ،سیاسی اور اخلاقی اقدار کو مد نظر رکھتے ہو ئے اے این پی کے نامزد امید وار کی مکمل حمایت کرے گی او راس کے نامزد کردہ امیدوا ر کے مد مقابل اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔