A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

ؒ لڑکی خریدنے کا تنازع فائرنگ سے نوجوان قتل

ؒ لڑکی خریدنے کا تنازع فائرنگ سے نوجوان قتل

Aug 30, 2018 | 15:05:PM

ولہار (ویب ڈیسک) تھانہ کوٹ سبزل کی حدود میں حوا کی بیٹی کو خریدنے کے تنازع پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق تھانہ کوٹ سبزل کی چوکی چک 206 پی کے قریب چک212 پی میں گزشتہ روز مہردین کو رات کے اندھیرے میں سوتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مہر دین نے عبدالرزاق سے اسکی بیٹی مسمان (پ) ایک لاکھ پنتالیس ہزار میں خریدی اور اس اتوار کو انکی شادی طے تھی مگر ماچھی برادری کے بختیار کو یہ رشتہ پسند آگیا اور اس نے لڑکی کا ریٹ تین لاکھ لگا دیا جبکہ لڑکی کے بھائی بلاول اورماں کو بھی اراضی کر لیا مگر لڑکی کا باپ نہیں مان رہا تھا۔ اسی رنجش پر بختیار ، بلاول، گلزار اور دو نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ رات مہردین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

اہالیان علاقہ کے مطابق پولیس نے لڑکی پروینہ مائی اسکے باپ عبدالرزاق ، والدہ صفیہ ، نامزد ملزم گلزار کی بہن کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ ایس ایچ او کوٹ سبزل نادر خان نے رابطہ پر کہا میں پولیس بھرتی ڈیوٹی کے سلسلہ میں رحیم یار خان ہوں ، واپس آکے صورتحال معلوم کر کے ہی بتا سکتا ہوں۔ سیاسی ، سماجی حلقوں نے حوا کی بیٹی کو فروخت ، خریدنے والے اور قاتلوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں