رضوان گوندل کے تبادلے کے بعد ڈی پی او پاکپتن کے عہدے پر کس کو تعینات کیا گیا ؟حیران کن خبر آگئی
پاکپتن(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے پی ایس پی افسر ماریہ محمود کو ڈسٹرکٹ پولیس افسر ( ڈی پی او) پاکپتن تعینات کر دیا،ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق صوبائی حکومت نے ڈی پی او رضوان گوندل کے تبادلے کے باعث خالی ہونے والی سیٹ پر ماریہ محمود کو ڈی پی او پاکپتن تعینات کر د یاان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ان کو رضوان گوندل کے تبادلہ کے بعدڈی پی او پاکپتن تعینات کیا گیا ہے۔
دوسری جانب چی جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب، آر پی او اور ڈی پی او رضوان گوندل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے پنجاب حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو ناکے پر روکنے والے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کا چند روز قبل تبادلہ کر دیا تھا۔