شیخ رشید پاکستان ریلوے کو ترقی کی منازل سے ہمکنار کرنے اور مثالی ادارہ بنا نے میں کامیاب ہوں گے:رانا شہزاد عالم

شیخ رشید پاکستان ریلوے کو ترقی کی منازل سے ہمکنار کرنے اور مثالی ادارہ بنا نے ...
شیخ رشید پاکستان ریلوے کو ترقی کی منازل سے ہمکنار کرنے اور مثالی ادارہ بنا نے میں کامیاب ہوں گے:رانا شہزاد عالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فرینکفرٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ جرمنی کے صدر رانا شہزاد عالم نے شیخ رشید احمد کو وفاقی وزیر ریلوے کو قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید احمد ایک جہاندیدہ اور ملک کے سینئر سیاست دان ہیں ،وہ پہلے بھی ریلوے کی ڈوبتی کشتی کو مشرف دور میں منجھدار سے نکال چکے ہیں ’’نئے پاکستان ‘‘ میں وہ ایک بار پھر پاکستان ریلوے کو ترقی کی منازل سے ہمکنار کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ جرمنی کے صدر رانا شہزاد عالم نے شیخ رشید احمد کو وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد موجودہ حکومت میں وہ واحد وزیر ہوں گے جن کی قیادت میں پاکستان ریلوے دنیا کی بہترین ٹرین سروس کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی ،شیخ رشید سفارشی اور ستائشی کلچر کے خلاف ہیں ،اب ملک میں تبدیلی بھی آ چکی ہے ،اس لئے بیرون ملک مقیم اوورسیز پاکستانی امید رکھتے ہیں کہ شیخ رشید خلوص نیت کے ساتھ ملک و قوم کی بہتری کے لئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقیقی معنوں میں ایسا کردار ادا کریں گے جو مستقبل میں سب لے لئے روشن مثال ہو گا ،شیخ رشید احمد زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عملی اقدامات کے ذریعے پاکستان ریلوے کو ایسا مثالی ادارہ بنا نے میں کامیاب ہوں گے کہ دنیا بھر میں لوگ پاکستان ریلوے کی مثالیں پیش کریں گے ۔