’’ ہم کسی سے کم نہیں ‘‘ ایسا باصلاحیت پاکستانی نوجوان جس کی ہنر مندی جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہیں رہ سکیں گے

’’ ہم کسی سے کم نہیں ‘‘ ایسا باصلاحیت پاکستانی نوجوان جس کی ہنر مندی جان ...
’’ ہم کسی سے کم نہیں ‘‘ ایسا باصلاحیت پاکستانی نوجوان جس کی ہنر مندی جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہیں رہ سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دنیا میں انہی قوموں نے تیزی سے ترقی کی منازل طے کی ہیں جنہوں نے اپنی نوجوان نسل کو عہدِ حاضر کی ضروریات سے ہم آہنگ کرتے ہوئے جدید علوم سے آراستہ کیا ۔پاکستان کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے،ہم اپنے نوجوانوں کو  جدید علوم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مختلف فنون و شعبہ جات میں تربیت دے کر تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں ۔ٹیکنیکل ایجوکیشن کسی بھی معاشرے کے تعلیمی اور معاشی استحکام کی ضامن ہوتی ہے لیکن ہمارے ہاں فنی تعلیم پر توجہ عمومی تعلیم سے کہیں کم ہے، جس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں فنی تعلیم کی شرح صرف چارسے چھ فیصد جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں یہ شرح 66 فیصد تک پہنچ چکی ہے،پاکستان کا مستقبل فنی تعلیم سے جڑا ہے اور نوجوان نسل کو فنی علوم سے آراستہ کرکے نہ صرف بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر بھی گامزن کیا جاسکتا ہے۔آج ہم آپ کی ملاقات پاکستان کے ایسے ہنر مند اور باصلاحیت نوجوان سے کرا رہے ہیں  جنہوں نے موٹر سائیکلوں کی چوری کے خطرے کا علاج ڈھونڈ لیا ہے،ان کی ایجاد کے بارے میں مزید تفصیلات ان کی زبانی جانئے ۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ویڈیو گیلری -