ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان
ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

  


اسلام آباد(ویب ڈیسک) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز کراچی، ٹھٹھہ، شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ، سکھر، حیدر آباد، میرپور خاص ڈویڑن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، ہزارہ، قلات ڈویڑن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔گزشتہ روز سندھ میں اکثر مقامات پر، جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، ہزارہ، مکران ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ٹھٹھہ 83،اسلام کوٹ 61 ، کراچی (ماڈل اوبزرویٹری 36، جناح ٹرمینل 34، سرجانی 32، کیماڑی 29، ناظم آباد 26، ائیرپورٹ 25، لانڈھی، نارتھ کراچی، فیصل بیس 24، صدر 19، مسرور07)، ٹنڈوجام 47، بدین 42، حیدرآباد 27، ڈپلو 23، کلوئی، لاڑکانہ 15، شہید بینظیرآباد، سکھر 13، سکرنڈ 11، نگرپارکر 08، میرپورخاص 07، مٹھی، موہنجوداڑو 04، روہڑی 03، چھاچھرو، دادو 01، مری 35، ملتان 31، لاہور (ائیرپورٹ 06، سٹی 01)، بہاولپور (سٹی 06، ائیرپورٹ04)، گوجرانوالہ 02، ساہیوال 01، لسبیلہ 21، کاکول02، استور01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کل ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں بھکر، نوکنڈی، تربت، دالبندین42، جوہرآباد41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : ماحولیات /علاقائی


loading...