”اگر کوئی شخص مجھ پر کتاب لکھنا چاہے تو ۔۔۔“ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

”اگر کوئی شخص مجھ پر کتاب لکھنا چاہے تو ۔۔۔“ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی بات کہہ دی کہ ...
”اگر کوئی شخص مجھ پر کتاب لکھنا چاہے تو ۔۔۔“ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستا ن آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص ان پر کتاب لکھنا چاہے تو اس کے لیے لازم ہوچکا ہے کہ وہ ان سے متعلق جتنا خراب مواد لکھ سکتا ہو، لکھے، اس خراب مواد کا بیش تر حصہ جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص کہے کہ صدر ٹرمپ عظیم ہے تو اسے سی این این یا ایم ایس ڈی این سی میں نوکری نہیں ملے گی، اس کا چانس زیرو ہو گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جان بولٹن کو نالائق ’جنگ باز‘ جب کہ معروف صحافی بوب ووڈورڈ کو ’سماجی دھوکے باز‘ قرار دیا۔صدر ٹرمپ نے اپنی بھتیجی کو بھی نشانہ بنایا جنہوں نے ان پر حال ہی میں کتاب لکھی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ان کی بھتیجی غیر مستحکم شخصیت کی مالک ہیں، ان کی بھتیجی کا ساری عمر مزاق اڑایا گیا، جبکہ اس بھتیجی کو تو اس کے دادا بھی پسند نہیں کرتے تھے جو خاصے رحم دل اور خیال رکھنے والے انسان تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -