کل شام مون سون کا چھٹا سپیل کراچی میں داخل ہوگا

 کل شام مون سون کا چھٹا سپیل کراچی میں داخل ہوگا
 کل شام مون سون کا چھٹا سپیل کراچی میں داخل ہوگا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل شام مون سون کا چھٹا سپیل کراچی میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا سسٹم سمندر سے نمی لے کر اندرون سندھ پر اثر انداز ہوگیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ یہ سسٹم بارشیں برسا رہا ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا چھٹا اسپیل 24 گھنٹے کراچی میں رہے گا، اس دوران کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوگی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -