بھارت،ایک روز میں کورونا کے 77ہزار نئے کیس،دنیا بھر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،ایک ہزار کوروانا مریض جاں بحق

بھارت،ایک روز میں کورونا کے 77ہزار نئے کیس،دنیا بھر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،ایک ...

  

 نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس کے 77 ہزار 266 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد دنیا بھر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت سے پہلے امریکا میں ایک ہی روزمیں 77 ہزار 2 سو 55 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ جبکہ ملک میں مزید ایک ہزار اموات ریکارڈ کی گئیں۔اخبار کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 33 لاکھ 87ہزار 500 ہوگئی ہے۔کورونا کیسز کے لحاظ سے امریکا اور بھارت کے بعد برازیل کا تیسرا نمبر ہے، اموات کے لحاظ سے امریکا، برازیل اور میکسیکو کے بعد بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔دوسری جانب کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن سے بھارت کو بدترین اقتصادی تباہی اور صنعتی بحران کا سامنا ہے۔ماہرین کے اندازوں کے مطابق اپریل سے جون کے دوران بھارتی معیشت کو 20 فیصد نقصان ہوا۔ مارچ 2021 کے آخر میں جی ڈی پی پانچ اعشاریہ ایک فیصد تک سکڑنے کا امکان ہے۔برطانوی خبر ایجنسی نے سروے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ 1979 کے بعد سے بھارتی معیشت کی بدترین کارکردگی ہوگی۔

بھارت کورونا

مزید :

صفحہ اول -