متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کا تجارتی،اقتصادی بائیکاٹ ختم کردیا،خلیفہ بن زید النہیان کا حکم نامہ جاری

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کا تجارتی،اقتصادی بائیکاٹ ختم کردیا،خلیفہ بن ...

  

 ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے باہمی تعلقات بحال کرنے کے معاہدے کے بعد اسرائیل کا بائیکاٹ ختم کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے حکمران خلیفہ زید بن النہیان نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت اسرائیل کا بائیکاٹ ختم اور اس کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی معاہدے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔رائٹرز کے مطابق یو اے ای کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ خلیہ زید بن النہیان کے حکم نامے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے معاہدے کے تحت باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔ دوسری جانب دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے تحت تل ابیب سے اسرائیل کی پہلی کمرشل پرواز پیر کے روز ابو ظبی روانہ ہو گی جس میں اسرائیلی اور امریکی حکام شامل ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیرڈ کشنر امریکی حکام کے ہمراہ یو اے ای جائیں گے۔یہ وفد یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بحال کرنے کے حالیہ معاہدے کو پائیدار بنانے پر بات چیت کرے گا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ائیرپورٹس اتھارٹی کی ویب سائٹ پر پرواز کا شیڈول جمعہ کے روز جاری کیا گیا ہے جس کے تحت پرواز کی واپس روانگی منگل کے روز ہوگی۔

بائیکاٹ ختم

مزید :

صفحہ اول -