یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا،مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد

یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا،مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد

  

 لاہور/اسلام آباد/کراچی/کوئٹہ/پشاور(کرائم رپورٹر،این این آئی)نواسہ رسول ؐحضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اوران کے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کیلئے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور آج  بروز(اتوار مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا،  لاہور میں شبیہ علم اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس تاریخی نثار حویلی سے برآمد ہوگیا، مرکزی جلوس آج شام کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس مختلف امام بارگاہوں سے ہوتا ہوا چوہٹہ مفتی باقر، مسجد وزیر خان، کشمیری بازار سے رنگ محل پہنچے گا جہاں پر نمازِ ظہرین ادا کی جائے گی۔جلوس اپنے روایتی راستوں صرافہ بازار، گمٹی بازار، ڈبی بازار، سید مٹھا اور تحصیل بازار سے امام بارگاہ مبارک بیگم، بازار حکیماں، فقیر خانہ میوزیم سے ہوتا ہوا اونچی مسجد بھاٹی گیٹ پہنچے گا، جہاں نماز مغربین ادا کی جائے گی۔ یوم عاشورہ کے ماتمی جلوسوں کی وجہ سے شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں. پنجاب بھر میں 3780 مجالس اور 1713 جلوس منعقد کیے جا رہے ہیں یوم عاشور کے موقع پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوں گے،مرکزی امام بارگاہوں سے نویں اور دسویں محرم کی درمیانی شب برآمد ہونے والے مرکزی اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے جس کے بعدشام غریباں برپا کی جائیں گی،مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے بھی سیمینارز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیاگیاجس میں شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو موضوع بنایا جائے گا، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کیے گئے۔گی۔ملک بھر میں امن وامان کو یقینی بنانے کی غرض سے پولیس کے ساتھ پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کے دستے بھی حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔دس محرم الحرام کو مرکزی جلوسوں میں شامل ہونے والے مختلف مقامات پر جامع تلاشی کے بعد شامل ہو سکیں گے اس کے لئے واک تھرو گیٹس بھی نصب کیے گئے ہیں جبکہ جلوسوں کے منتظمین اور رضا کار بھی حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات ہوں گے۔ جلوس کے راستوں میں بغیر اجاز ت پانی اور دودھ کی سبیلیں لگانے اور نیاز تقسیم کرنے کی اجازت نہیں اور اس سلسلہ میں منتظمین کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ اس پر پابندی کے ذمہ داری ہوں گے کہ کوئی بھی اجنبی شخص اپنے طور پر کھانے پینے کی اشیاء تقسیم نہ کرے۔۔علاوہ ازیں گزشتہ روز نویں محرم کی مناسبت سے شبیہ ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے جو روایتی راستوں سے گزر کر اپنے مقررہ مقامات پر اختتام پذیر ہوئے۔ 

جلوس

مزید :

صفحہ اول -