پٹرول فی لٹر 7روپے مہنگا کرنے کی سفارش،اوگرا نے سمری حکومت کو ارسال کردی

پٹرول فی لٹر 7روپے مہنگا کرنے کی سفارش،اوگرا نے سمری حکومت کو ارسال کردی

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے حکومت کو سفارش کی ہے کہ پٹرول کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے۔بتایا گیا ہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز پٹرولیم ڈویژن کوبھجوا دی ہیں۔سمری کے مطابق پیٹرول 7 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ اوگرا نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز بھی دی ہے۔اوگرا نے تجاویز30 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پر ارسال کیں۔ پٹرول کی قیمت میں 26 روپے70 پیسے پیٹرولیم لیوی شامل ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے 73 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی شامل ہے۔ 

تیل/قیمتیں 

مزید :

صفحہ اول -