لاہور ہائیکورٹ کے نئے رجسٹرار کیلئے 3سیشن ججوں کے ناموں پر غور،فیصلہ پیر کے روز ہوگا

لاہور ہائیکورٹ کے نئے رجسٹرار کیلئے 3سیشن ججوں کے ناموں پر غور،فیصلہ پیر کے ...

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے نئے رجسٹرار کے لئے تین سیشن ججوں کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے،امکان ہے کل پیر کے روز اس بابت حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا، لاہور ہائی کورٹ کے موجودہ رجسٹرار بہادر علی خان یکم ستمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں،ان کے بعد نئے رجسٹرارکے تقرر کے لئے جن سیشن ججوں کے نام زیر غور ہیں ان میں سے ہائی کورٹ کے ڈائریکٹر کیس مینجمنٹ صفدر سلیم شاہدپہلی ترجیح میں شامل ہیں،جبکہ دوسرے نمبر پرسیشن جج فیصل آباد رانا مسعود اختر کا نام ہے،دریں اثناء ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشر ی ملک مشتاق احمد اوجلہ بھی رجسٹرار کے عہدہ پر تقرر کے لئے  زیر غور ہیں،نئے رجسٹرار کا تقرر چیف جسٹس محمد قاسم خان عدالت عالیہ کے سینئرججوں کی مشاورت سے کریں گے،صفدر سلیم شاہدکا سیشن ججوں کی سینیارٹی لسٹ میں 11واں،رانا مسعود اختر کا 13واں اور ملک مشتاق احمد اوجلہ کا 27واں نمبر ہے،صفدرسلیم شیخ جولائی 2020ء سے لاہور ہائی کورٹ میں ڈائریکٹر کیس مینجمنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں جو 22ویں گریڈ کا عہدہ ہے،وہ 31جولائی 2021ء کو ریٹائر منٹ کی عمر کو پہنچیں گے۔

رجسٹرار ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ اول -